read khoob guzre gi jo mil bethain ge dewanay do, poet name mian dad khan sayyah.
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
qais jangle main akela hai mujhy janay do
khoob guzre gi jo mil bethain ge dewanay do
قیّس جنگل میں اکیلا ہے مُجھے جَانے دو
خُوب گُزرے گی جو مِل بیٹھیں گے دیوانے دو
لال ڈورے تیری آنکھوں میں جو دیکھے تو کُھلا
مئہِ گُل رَنگ سے لَبریز ہیں پیمانے دو
ٹھہرو تیوری کو چڑھائے ہوئے جاتے ہو کِدھر
دِل کا صدّقہ تو اَبھی سَر سے اُتر جانے دو
مَنع کیوں کرتے ہو عِشق بُتِ شیریں لَب سے
کیا مَزے کا ہے یہ غَم دوستو غَم کھانے دو
ہم بھی مَنزل پہ پہنچ جائیں گے مَرتے کھَپتے
قافلہ یَاروں کا جاتا ہے اگر جانے دو
شمع و پروانہ، نہ محفّل میں ہوں باہم زنہار
شمع رو نے مُجھے بھیجے ہیں یہ پروانے دو
ایک عالم نظر آئے گا گرفتار تمہیں
اپنے گیسوئے رسا تا بہ کمر جانے دو
سخت جانی سے میں عاری ہوں نہایت اے تلخؔ
پڑ گئے ہیں تری شمشیر میں دندانے دو
حشر میں پیش خدا فیصلہ اس کا ہوگا
زندگی میں مجھے اس گبر کو ترسانے دو
گر محبت ہے تو وہ مجھ سے پھرے گا نہ کبھی
غم نہیں ہے مجھے غماز کو بھڑکانے دو
جوشِ بارش ہے اَبھی تھمتے ہو کیا اَے اَشّکو
دامن کوہ و بیاباں کو تو بھر جانے دو
واعظوں کو نہ کرے منع نصیحت سے کوئی
میں نہ سمجھوں گا کسی طرح سے سمجھانے دو
رنج دیتا ہے جو وہ پاس نہ جاؤ سیاحؔ
مانو کہنے کو مرے دور کرو جانے دو
thanx for free image download
Thanks For Sharing The Amazing content. I Will also share with my friends. Great Content thanks a lot.
Urdu Poetry For Friends
I am really grateful to the owner of this web site who has shared this enormous piece of writing at here. Siouxie Sean Crifasi